258

الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ان سامان میں سوختنی لکڑی اور واٹر پائپ بھی علاقے میں پہنچادئیے گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پیر کے دن سوسوم کے علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے طالب علموں کی تلاش کا کام جاری رہا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق اگرچہ موسم سارا دن خوشگوار رہا لیکن مزید برفانی تودے گرنے کے خوف اور برفانی کی مقدار ذیادہ ہونے کی وجہ سے کام متاثر رہا ۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے آرمی ہیلی کاپٹر میں علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دلایاکہ برفانی تودے کے نیچے دبے ہوئے نعشوں کو نکالنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جن میں چترال گرم چشمہ روڈ سے سوسوم گاؤں تک رابطہ سڑک سے برف ہٹاکر اسے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے تاکہ مشینری متاثرہ سائٹ تک پہنچائے جاسکیں۔اس موقع پر علاقے سے ضلع کونسل کا ممبر محمد یعقوب اور سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ نے فوری طور پر متاثرین کی مدد کرنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثناء الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار دس دنوں کا خشک راشن لے کر سوسوم پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی۔ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ان سامان میں سوختنی لکڑی اور واٹر پائپ بھی علاقے میں پہنچادئیے گئے ہیں جبکہ اس کے رضا کار لاشوں کی تلاش سمیت تمام امدادی کاموں کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں