Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی چترال نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرپولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام بنالیا ہے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) جماعت اسلامی چترال نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرپولو گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا پروگرام بنالیا ہے جس میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جلسہ سے پہلے ریلی نکالی جائے گی جوکہ جغور بکرآباد سے شروع ہوکر چیو پل اور بائے پاس روڈ سے ہوتاہوا جلسہ گاہ پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے کارکنان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے مملکت خداداد کے لئے تحریک میں کسی نہ کسی طور پر حصہ لے لیا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پارٹی کے سینکڑوں کارکنان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ اس قومی دن کو شایان شان طور پر منایا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button