300

چترال سکاؤٹس کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے حوالے سے فری میموگرافی کیمپ کا اہتمام

چترال سکاؤٹس کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے حوالے سے فری میموگرافی کیمپ کا اہتمام اپر چترال میں کیا جارہاہے۔ اس حوالے سے ایک Coordination میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وینگ کمانڈر 141W چترال سکاؤٹس محمد الیاس ،شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین اور ڈاکٹر فرمان ایم،ایس کٹیگریDہسپتال بونی نے شرکت کیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں لاہور سے آئے ہوئے مستند اور ماہر معالج فری مریضوں کی تشخیص کریں گے۔ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز 26 تاریخ سے 28 تاریخ تک بونی میں ہوگا اور 29 تاریخ سے 31 تاریخ تک مستوج میں گی۔ ماہر روانہ کی بنیاد پر 30 مریضوں کی فری چیک اپ کریں گے اور 3 دنوں میں ٹوٹل 90 مریضوں کی چیک اپ کریں گے۔ 40 سال سے اوپر کے خواتین مریضوں کی رجسٹریشن ڈی،ایچ،او افس اپر چترال میں کی جائے گی۔ لہذا اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھاکر اس جان لیوا مرض کی مفت تشخیص کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں