Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے 12افراد پر مشتمل ڈیزاسٹر پر مہارت رکھنے والی ٹیم منگل کے روز بذریعہ ہیلی کاپٹر سوسوم پہنچ گئی

چترال ( محکم الدین محکم ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے 12افراد پر مشتمل ڈیزاسٹر پر مہارت رکھنے والی ٹیم منگل کے روز بذریعہ ہیلی کاپٹر سوسوم پہنچ گئی ۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ٹیم ڈیزاسٹر سے متعلق تمام سامان سے لیس ہے ۔ جو لاپتہ شدہ سات طلباء کے لاشوں کی باز یابی کیلئے جدید خطوط پر کاروائی کرے گی ۔ ٹیم سوسوم پہنچنے کے بعد منگل کے روز ہی اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا ، لیکن سورج کی تپش زیادہ ہونے کے بعد کام اس لئے روک دیا گیا ۔ کہ اوپر سے مزید برف کے تودے گرنے کا خطرہ ہے ، ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیوں سے متعلق حکمت عملی وضع کرنے کیلئے جائے حادثے کو سپشلائزڈ ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔ تاکہ وہ جائزہ لے کر اپنی کاروائیں جاری رکھ سکیں ۔این ڈی ایم اے کی سپشلائزڈ ٹیم کے لیڈر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق نے سوسوم سے ٹیلیفون پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم نے جائے حادثہ کی اسسمنٹ کی ہے ، اور اس حوالے سے سٹریٹجی کو فائنل کر رہے ہیں جس میں مقامی کمیونٹی کے معززین ، چترال سکاؤٹس ،چترال پولیس ، چترال لیویز اور فوکس ہیومنٹیرین اسسٹنٹس کے افراد شامل ہیں ۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کریم آباد محمد یعقوب نے ہمارے نمائندے کو بتایا ۔ کہ فی الحال روایتی طریقے پر کا م کیا جا رہا ہے ۔ حادثے کے مقام پر رات کو لومڑی کی نشاندہی کردہ اور سراغ رسان کُتوں کے نشاندہی کردہ مقامات کی کُھدائی کی گئی ۔ لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ اب برف کے تودے کی کٹائی کرکے نالے کے پانی میں بہایا جارہا ہے ۔ جبکہ اوپر سے آنے والے ممکنہ برف کے تودے کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ تاکہ جائے حادثہ پر کام کرنے والے افراد کو برف کے تودے دوبارہ گرنے کی صورت میں بروقت اطلاع دی جا سکے ۔ اور وہ اپنی جانیں بچا سکیں ۔ این ڈی ایم اے کی ٹیم کے ساتھ بھی دو سراغ رسان کُتے موجود ہیں ۔ جنہیں ہیلی کے ذریعے متاثرہ مقام تک پہنچایا گیا ۔ محمد یعقوب نے کہا ۔ کہ متاثرہ مقام پر برف ہٹانے کیلئے مشینری کی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ کام میں تیزی لائی جا سکے ۔ لیکن اُس کے یہاں پہنچنے میں بھی وقت لگے گا ۔ کیونکہ راستہ بہت خراب ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button