Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع ناظم چترال معفرت شاہ کا این ڈی ایم اے کی ٹیم کے ساتھ سوسوم گاؤں کا دورہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال معفرت شاہ نے منگل کے روز این ڈی ایم اے کی ٹیم کے ساتھ سوسوم گاؤں کا دورہ کیا جہاں گزشتہ ہفتے کے دن برفانی تودہ گرنے سے آٹھ طالب علم اس کے زد میں آکر جان بحق ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر سوسوم اور پرسان کے متاثرہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ موجود ہے اور ان کو درپیش ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آفات سماوی کو کوئی روک نہیں سکتا لیکن انسانی کوششوں کے نتیجے میں پہنچنے والے تکالیف کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کریم آباد روڈ سے برف اور ملبہ ہٹاکر اسے ٹریفک کے قابل بنایا جارہا ہے تاکہ ہیوی مشینری یہاں پہنچایاجاسکے ۔ ضلع ناظم نے کہاکہ برفانی تودے کے نیچے دبے ہوئے لاشوں کو نکالنے کے لئے ضلعی حکومت نے این ڈی ایم اے سے رابطہ کرکے ریسکیورز کی ٹیم منگوائی ہے جوکہ بدھ کے دن سے باقاعدہ کام شروع کرے گی۔ انہوں نے چترال سکاوٹس ، پولیس، لیویز سمیت مختلف این جی اوز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر علاقے سے ضلع کونسل کے ممبر محمد یعقوب اور سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ نے ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button