Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان کا سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) بدھ کے روز جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان نے سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جنرل نادر خان نے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معصوم بچوں کی اخری لاش کے برآمد ہونے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے موقع پر لاشوں کی تلاش کے لئے ریڈار بھی متاثرہ مقام پر لانے کا حکم دیا۔جنرل نادر خان نے چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،چترال بارڈر پولیس اور دیگر رضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔اس پورے مشن کی نگرانی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کررہے ہیں۔دورے میں کرنل نظام الدین شاہ،ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سلیم خان ڈی پی چترال پولیس آصف اقبال مہند اور این جی اوز کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔دورے کے بعد جی اوسی جنرل نادر خان نے ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں ریٹائرڈافسرز اورجی اوسی ایس سے ملے اوریوم پاکستان کے موقع پر انہیں مبارکباد دی اورجوانوں سے ملے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button