300

وزیراعلیٰ کا فیڈریشن ریجنل آفس کے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے دس کروڑ .. چترال کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

پشاور(نمائندہ ) خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میرا دیرینہ خواب ہے ، صوبے کی تعمیر وترقی کے لئے بزنس کمیونٹی کے ترجیحات کو فوقیت دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوآرڈینیٹر وپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسرتاج احمد خان سے خصوصی  ملاقات میں کہی۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے ملاقات میں کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کا فیڈریشن ریجنل آفس کے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپے دینے اورصوبے وچترال کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ صنعتی ترقی کے بغیر بےر وزگاری کا خاتمہ اور معاشی ترقی ممکن ہے اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ باقاعدگی سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے جلد ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت قبول کردی  اور اس کے ساتھ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ وفد سے بھی ملاقات کرینگے اور ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے چوتھے چترال اکنامک ڈپویلمپنٹ کانفرنس میں شرکت کی وعدہ فرمایا اورملاقات میں صوبے کے چیمبرز کے مشکلات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ سرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کی چترال کے اکنامک زون کے لئے 20کروڑ روپے ،چترال پل کے لئے 70کروڑ روپے ،چترال کے ٹورازم کے لئے متعدد اقدامات اور چترال میں روڈ انفراسٹریکچرکے قیام کے علاوہ دیگر متعدد منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے اور فنڈ کے 

اجراءسراہاہیں اور ساتھ ہی باڈرسٹیشن ارندو ، شاہ سلیم کے حوالہ سے وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس کے انعقاد کا حکم دیا،ساتھ ہی دونوں باڈرسٹیشن کے لئے ایک ایک میگاواٹ بجلی فراہمی کے لئے پیڈوکو ہدایت کی،اس کے علاوہ آئندہ دورہ چترال میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کرینگے،دورش ایرگیشن چینل کو محکمہ آبپاشی کے حوالہ کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے اپرچترال کے جدیدڈسٹرکٹ کمپلکس کے ماسٹر پلان کے ضرورت سے اتفاق کیا جو پورے صوبے کے لئے ایک مثالی منصوبہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں