290

محکمہ صحت اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات ، تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر صحت شہرام ترکئی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ فریقین عوام او رہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی بہتر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تمام تر مسائل اور معاملات باہمی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے ایک وفد جس کی قیادت سراج الرین برکی اور روئیداد خان کر رہے تھے کے ساتھ مذاکرات منعقد کئے جس میں پیرا میڈیکس کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری او راس سلسلے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی طرف سے آج بروز منگل ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس ہڑتال کی کال کو واپس لے کر صرف ایک مختصر اور علامتی ہڑتال پر رضا مند ہوگئے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا کہ صوبے کے محدود مالی وسائل کے اندر ہتے ہوئے پیرامیڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں ایک ثمر ی حکام بالا کی منظوری کے لئے پہلے سے بھیج دی گئی ہے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ان کے مطالبات کی منظوری کے لئے مخلصانہ کوشش کرنے پر محکمہ صحت کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ ایسے تمام مسئلے مسائل ہڑتالوں اور احتجاجوں کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں