240

ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی صوابدیدی ترقیاتی فنڈ سے چترال اور دروش کے چھ مختلف مقامات پر 5کروڑ 22لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی پختگی کے کاموں کا افتتاح کیا

چترال(نامہ نگار ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی صوابدیدی ترقیاتی فنڈ سے چترال اور دروش کے چھ مختلف مقامات پر 5کروڑ 22لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی پختگی کے کاموں کا افتتاح کیا جنہیں پاک پی ڈبلیو ڈی کے نگرانی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین نے ایک اخباری بیان میں روڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ 69,92000روپے دنین روڈ، 83لاکھ 95ہزار خورکشاندہ، 99لاکھ سنگور روڈ، 68لاکھ 33ہزار روپے جنجریت روڈ، ایک کروڑ69لاکھ روپے سے تین کلومیٹر ایون اٹانی روڈاور بروز گولدور کو ایک کروڑ 31لاکھ روپے سے پختہ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہوگئی تھی جن کی تکمیل کے بعد ان کی پختگی یا تو سرے سے نہیں ہوئی تھی یا پختہ سڑک اکھڑ کر کھنڈر کا منظر پیش کررہے تھے جبکہ مولانا چترالی کے ان منصوبوں سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بروز یونین کونسل میں بجلی کی ترسیل کا مسئلہ بھی ایک گھمبیر صورت اختیار کرگئی تھی اور اپنی صوابدیدی فنڈ سے یہ مسئلہ بھی حل کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا چترالی نے اسمبلی کے فلور پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کی صحیح ترجمانی کا حق ادا کررہے ہیں اور ترقیاتی فنڈ سے علاقے کے دیرینہ حل طلب مسائل کی تعداد میں کمی لانے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں