323

گلگت کے بلوائیوں کو شندور سے واپس کیا گیا۔انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے دواضلاع کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔باخبر ذرائع

چترال/باخبر ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں راء کے لئے کام کرنے والوں نے کوہستان کے بعد چترال کا رُخ کیا منگل20جولائی کو بلاورستان مومنٹ کے کارکن مسلح ہوکر شندور آئے دودن پہلے مومنٹ نے لاسپور کے عوام کو چیلنج کیاتھاکہ تم بھی آجاؤ دیکھاجائے گا لیکن خیبر پختونخواہ پولیس اور اپر چترال کی انتظامیہ نے لاسپور کے عوام کو شندور جانے سے روک دیاانتظامیہ کی بروقت مداخلت سے دواضلاع کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا،فرنیٹر کور کے پوسٹ کمانڈر نے گلگت بلتستان غذر سے آنے والے بلوائیوں کو مذاکرات کے بعد واپس بھیج دیا۔بلاورستان مومنٹ نے جاگو غذر کے نام سے فیس بک پر اشتعال انگیز صفحہ کھولا ہوا ہے اس صفحے پر مقامی آبادی کوخیبرپختونخواہ کے عوام کے خلاف اُکسایا جاتا ہے شندورکے علاوہ بروغیل میں قرمبر جھیل پر دعویٰ کرکے مسلح تصادم کی راہ ہموار کی جارہی ہے یہ بات قومی سلامتی کی ایجنسیوں کو معلوم ہے کہ عبدالحمید خان کی رہائی کے بعد راء(RAW) کے ایجنٹوں کو نیا حوصلہ ملا ہے نذیر ناجی اور رائے سرفراز نے بڑے پیمانے پربدامنی کا منصوبہ بنایا ہوا ہے گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بعض حکام حمید گروپ کی سرپرستی کررہے ہیں۔20جولائی کو شندور آنے والے بلوائیوں نے ایک بار پر چیلنج کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام میدان میں آکر مقابلہ کریں غیر ملکی ایجنسی گڑبڑ،تصادم اور جانی نقصان پر لاکھوں روپے کا پیکیج دیتی ہے اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ دشمن پر نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں