Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تجار یونین چترال کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدر تجار یونین حبیب حسین مغل یونین آفس میں منعقد ہوا۔

چترال(بشیر حسین آزاد)تجار یونین چترال کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدر تجار یونین حبیب حسین مغل یونین آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ کے نمائندہ گان جنرل سیکرٹری حاجی منظور قادر،جوائنٹ سیکرٹری فضل واحد نائب صدر زرمست خان ،فنانس سیکرٹری میر صوات اور دیگر نے شرکت کیں۔ اجلاس میں پشاور ٹو دیر اور دیر ٹو چترال چترالی تاجروں کی سامان پر گڈز ٹرانسپورٹ کی طرف سے ناجائز کرایہ وصولی،چترال میں مرغیوں اور سبزی سمیت فروٹ کی مہنگی فروخت،ڈی سی چترال کی طرف سے چترال کے مختلف اخباروں میں بازار کے بارے میں بیان اور چترال بازارکے یونین کونظر انداز کرکے غیر متعلقہ افراد سے رابطے پر تفصیلی بحث ہوئی۔اجلاس میں یونین کے نمائندگان نے کہا کہ ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے چارچ سنبھالتے ہی سب سے پہلے تاجر نمائندگان سے ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ملاقات میں یونین والوں نے پشاور اور دیر گڈز ٹرانسپورٹ کی طرف سے ظالمانہ کرایہ وصولی کا مسئلہ ڈی سی چترال کے نوٹس میں لایا۔مگر چار مہینے گذرگئے کرایوں میں کمی کے بجائے اُس سے بھی زیادہ کرایہ وصولی جاری ہے جس کا اثر عوام پر پڑتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چترال کے تجار کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔تجار یونین نے صوبائی حکومت ،چترال انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز کرایہ لینے والے آڈہ مالکان کے خلاف کاروائی کرکے چترالی عوام اور تجار کو ان سے نجات دلائی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں سبزی اور مرغیاں مہنگی داموں فروخت ہورہی ہے اس کا بھی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہئیے۔چترال میں ٹماٹر فی کلو 80روپے میں فروخت ہورہا ہے ،حالانکہ اجکل ٹماٹر کا سیزن ہے اس کا زمہ دار کون ہے۔تجار یونین کے کابینہ نے ڈی سی چترال کی طرف سے چترال کے مقامی اخباروں میں شائع شدہ خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کے سابقہ اقدام سے انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان ناچاقی اور صوبائی حکومت سے دوریاں پیدا ہوئیں۔جس کی وجہ سے تاجر برادری کو ذہنی پریشانی اور مالی نقصانات اُٹھانا پڑ ی۔جس کا ازالہ ابھی تک نہ ہوسکا۔یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے ڈی سی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے پوجاریوں ،مفاد پرستوں اور بارڈر پولیس کے بجائے سنجیدہ لوگوں سے مشورہ کرکے خدمات سرانجام دیں۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ،عوامی مسائل جوں کے توں ہیں،سیلاب زدگان وزلزلہ زدگان کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے۔اُنہوں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بازار کے حوالے سے غیر ذمہ دار افرادجوکہ 2003سے شکست خوردہ عناصرہے سے دور رہیں ۔کیونکہ تاجر اتحاد چینل 15سال سے کامیاب ہوتی آرہی ہے جو کہ 15سال سے تجار برادری کی خدمت کررہی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button