Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر خزانہ کا بارشوں سے نقصانات پر اظہار افسوس، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ضلع دیر پائیں اور صوبے کے دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کے سبب ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے اور مقامی سول انتظامیہ کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے نقصانات کی اطلاعات ملنے پر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ متاثرہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ہدایت کی کہ اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے باہم ملکر مربوط انداز میں امدادی سرگرمیوں کا بندوبست کریں جبکہ ادویات اور خوراک کی کمی بھی نہ آنے دیں انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا واضح رہے کہ وزیر خزانہ ضلع دیر پائیں میں چار روز سے جاری تباہ کن بارشوں کے پیش نظر امدادی صورتحال کا بذات خود جائزہ لینے کیلئے اپنے آبائی ضلع کے دورے پر بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button