Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

غیرملکی سرمایہ کاراعتماد کے ساتھ خیبرپختونخوا میں کاروبار کریں۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے اپنی صوبائی حکومت کا یہ پختہ عزم دہرایا ہے کہ ہر قیمت پر پائیدار امن و سلامتی اور یکجہتی و بھائی چارے کے ماحول کا قیام یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ روزگار کے بے شمار اور بہتر مواقع پر مبنی معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کو دوام ملے اس مقصد کیلئے ہم نے برسر اقتدار آنے کے ساتھ ہی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کا آغاز کیا تھا خدا کے فضل سے آج حالات کافی مختلف ہیں جس کا ثبوت قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جانے والا یہ اعتراف ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و سرمایہ کاری کی فضا ملک کے دوسرے حصوں کے مقابلے بدرجہا موزوں ہے ہم دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کریں اور صوبے میں موجود بے پناہ معدنی اور قدرتی وسائل کو انسانی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں جن میں پن بجلی، سیاحت اور قیمتی معدنیات کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور جفاکش افرادی قوت کے شعبے بھی شامل ہیں وہ پشاور میں موبائل سیلولر کمپنی ٹیلی نار، آئی ٹی گریجویٹس اور ماہرین تعلیم سمیت مختلف وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اپنے بعض مسائل سے انہیں اگاہ کیا اور تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا مظفر سید ایڈوکیٹ نے وفود کے معروضات کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے قیام امن کے ساتھ ہی صوبے میں موبائل، ٹیلی کام اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں ترقی کو کافی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انکی بدولت نہ صرف اقوام عالم، شہروں اور تہذیبوں کے مابین فاصلے مٹ رہے ہیں بلکہ عوامی آگہی، باہمی افہام و تفہیم، نوجوانوں کی صلاحیتوں و ہنر اور ملازمتوں کے موقع میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہنگامی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے انہوں نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا سمیت ابلاغ عامہ کے ذریعے اسلام کے سنہری اقدار، دینی تعلیمات اور پاکستانی تہذیت و ثقافت کی ترویج کا چیلنج قبول کریں ہمیں بدلتی دنیا میں ابلاغ کے مغربی ثقافتی یلغار سے مرعوب ہونے کی بجائے پورے فخر کے ساتھ اپنا دینی و قومی اور ثقافتی تشخص اجاگر کرنا چاہئے انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں پر زور دیا کہ روزگار کے سلسلے میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دیں اور انکی تربیت کا اہتمام بھی کریں اسی طرح مقامی تہذیت و ثقافت کا احترام بھی کاروباری ترقی اور وسعت کا باعث بنے گا وزیرخزانہ نے موبائل کمپنی کی طرف سے تھری جی ٹیکنالوجی، کوریج میں توسیع اور نیٹ سہولیات میں اضافے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ضمن میں نتیجہ خیز اور ٹھوس نتائج آنا ضروری ہیں کمپنی کے نائب صدر اسلم حیات اور مینجر کوآرڈی نیشن نے صوبے کی سیاحیتی خوبصورتی اور عوام کے کاروبار دوست روئیے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی سرمایہ کاری کے ساتھ خیبرپختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں زیادہ جدت کے ساتھاپنی خدمات کو وسعت دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button