Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بارشوں سے متاثرہ تمام اضلاع میں نقصانات کا سروے جلد مکمل کیا جائے گا۔ مظفر سیدایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دلایا ہے کہ ملاکنڈ کے عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی اقدام زبردستی لاگو نہیں کیا جائے گا اور صوبائی حکومت اس ضمن میں سختی کی بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اپنائے گی اپنے حلقہ نیابت دیرپائیں کے دورے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسٹمز ایکٹ وفاق کا شعبہ ہے تاہم اس ضمن میں انکی جماعت اور وزراء عوامی خدشات کو پیش نظر رکھ کر اصلاح احوال کی مخلصانہ کوشش کرینگے وزیرخزانہ نے تالاش اور تیمرگرہ سمیت ضلع بھر کے دورے کے دوران شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر اماددی کاروائیوں کا جائزہ بھی لیا اور حکام کو ہر لحاظ سے چوکس رہنے کی تاکید کی وہ متاثرہ گھروں اور طبی مراکز میں بھی گئے اور متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے اظہار افسوس و ہمدردی کیا نیز یقین دلایا کہ صوبائی حکومت دیر پائیں سمیت آفت کے شکار تمام اضلاع میں نقصانات کا سروے جلد مکمل کرکے جانی اور مالی نقصانات کی حتی الوسع کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button