Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

 چترال سمیت تمام اضلاع میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کو امدادی اشیاء روانہ کی گئیں۔

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے ؛مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے ۔ صوبائی امداد ی ادارہ پرواونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبائی حکومت کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع شانگلہ ، سوات ، کوہستان ، بنوں ، مالاکنڈ ، دیر اپرو لوئر، مانسہرہ ، چترال ، چارسدہ ، مردان ، بٹگرام اور بونیر کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔جس میں ضلع سوات ، شانگلہ اور کوہستان کے اضلاع کے لئے 400رضائیاں و کمبل اور200خیمے جبکہ دیر اپر و لوئر اور مالاکنڈ کے اضلاع کے لئے 100خیمے اور 200رضائیاں ارسال کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر47اموات واقع ہوئیں اور 37کے قریب افراد ذخمی ہوئے جبکہ 141گھروں کو نقصان پہنچا ۔ قبل ازیں صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد کے لئے متعلقہ ادارے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو کو ہنگامی اقدامات اُٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button