264

قاری فیض اللہ کا واسوم ،شوڑکوچ ،پرواک اور آوی خورانڈوگ میں مسجد کی دوباره تعمیر اور امداد دینے کے لئے دورہ

اپرچترال/قاری فیض الله ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت جو عرصہ دراز چترال مین مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ آپ تمام تعصبات سے مبرا ہوکر انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے سیلاب ہو زلزلہ یا دوسرے افات قاری فیض الله سب سے پہلے پہنچ کر پریشان حال لوگوں کی داد رسی کرتے ہیں۔اپ کی خدمت ہر قسم کی تعصب سے پاک ہے .بے سہارہ لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔اپ فلاحی اور سماجی خدمات کے علاوه تعلیم کے شعبے پوزیشن ہولڈرز کو سالانہ سکالرشپ سے نوازتے ہیں۔ آپ اس وقت تمام تعصبات سے بالاتر لوئیر اور اپر چترال کے علاوہ وادی کالاش میں فلاحی امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
قاری فیض اللہ صاحب واسوم ، شوڑکوچ ، پرواک اور آوی خورانڈوگ میں مسجد کی دوباره تعمیر اور امداد دینے کے سلسلے میں آئے تھے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اس اس خطے میں اپ لوگوں کی ایک خصوصیت ہے کہ اپ لوگوں میں مذہبی ہم آہنگی ، دوستی اور اخلاص ہے جس سے اس علاقے میں مذہبی اعتدال ہیں ۔۔

سلطان وزیر لال آوی نے دوران گفتگو کہا کہ ہمارے اسماعیلی برادری نے اس کارخیر میں ہم سے بڑھ چڑھ  کرحصہ لیا ، امداد بھی دی اور خود کام کیلے بھی حاضر ہوۓ ، اس سلسلے ہم جتنا بھی ان کا شکریہ ادا کریں کم ہیں ۔۔ اس موقع پر افسر حاکم ، مولانا فدا ، شمس الرحمان ، قمر الدیں اور افگن رضا موجود تھے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں