269

وزیر اعظم پا کستان اور وزیراعلیٰ محمود خان اپر چترال میں غیر مقا می افراد کی غیرقا نو نی بھرتیوں کا نوٹس لیں، میر جمشید الدین

پی ٹی آئی چترال کے با نی کا رکن اور نائب صدر پا کستان تحریک انصاف اپرچترال میر جمشید الدین نےایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 24سا لوں سے صر ف اس لئے پا کستان تحریک انصاف کا حصہ بن کر پارٹی کے لئےجدو جہد کی ہے تاکہ میرٹ کا نظام قائم ہوں جب پا کستان تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے تو کچھ عنا صر میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے جس سے پا کستان تحریک انصا ف کی ساکھ کو بہت زیا دہ نقصان پہنچایاجارہا رہا ہے جس کی ایک مثال گزشتہ دنوں اپر چترال میں خیبر پختونخوا ہ لا ء اینڈ ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےکلاس فور کی اسامیوں پر غیر مقا می افراد کو بھر تی کر نا ہے۔اُنہوں نے نے کہا کہ یہ عنا صر کچھ ایسے حر کا ت کر کے نہ صرف وزیر اعظم پا کستان عمران خا ن کی وژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ مقا می نو جوانوں کو بھی پا کستان تحریک انصاف سے ما یو س کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے مطا لبہ کیا کہ ان عنا صر کو بے نقاب کر کے ان کے خلا ف کار وائی کی جا ئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا ہ لا ء اینڈ ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے غیر مقا می افراد کواپر چترال میں کلاس فو راور دوسری اسا میوں پر بھرتی کر کے مقا می افراد کا حق چھینا گیا ہے جس کی ہم بھر پور انداز میں مزمت کرتے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر ان بھرتیوں کو منسوخ کیا جا ئے۔اُنہوں نے وزیر اعظم پا کستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اپر چترال میں غیر مقا می افراد کی بھر تیوں کا نوٹس لینے اور تحقیقات کر کے غیر قانونی بھر تی کر نے والوں کے خلا ف بھر پور کاروائی کا مطا لبہ کر تے ہوئے کہا کہ آئیندہ کسی بھی فرد یا افراد کو اس طرح کی نا انصافی کی جرت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں