536

علاقائی ثفافت اور میلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ مظفر سیدایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت کا یہ عزم دہرایا ہے کہ کھیلوں اور امور نوجوانان کے ساتھ ساتھ علاقائی ثفافت اور میلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان کا انعقاد سرکاری سرپرستی میں کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں صحتمند سرگرمیاں اور رجحانات پروان چڑھیں صحت مند تفریح اور پروگرام صوبائی حکومت کے علاوہ انکی جماعت کے ایجنڈے میں بھی سرفہرست ہے وہ سکندر جنوبی ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ میلہ جشن بہاراں کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس میں خیبرپختونخوا اور ملحقہ صوبہ پنجاب کے سینکڑوں ٹیموں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سابق صوبائی وزیر مال سردار ثناء اللہ خان میاں خیل، سابق ایم پی اے سردار فتح اللہ خان میاں خیل، سابق تحصیل ناظم سردار فخر اللہ میاں خیل، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر زعماء بھی موجود تھے میلہ میں کشتی، دودا(تن سازی)، گھڑ دوڑ، نیزہ باڈی، کبڈی، کتا خرگوش دوڑ، علاقائی جھمر پارٹی رقص، جھومر وغیر ہ کے مقابلے اور سٹیج پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا تھامیلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کی اتنی بڑی تعداد کی یہاں موجودگی انتہائی حیرت اور خوشی کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقہ میں دہشت گردی کاراج تھاا ور آج لاکھوں کی تعداد میں عوام علاقائی تفریح سے خوش ہو رہے ہیں جس پر ہماللہ تعالٰی کے انتہائی شکر گذار ہیں انہوں نے کہا کہ میلہ میں ہر رنگ و نسل اور زبان کے لوگوں کی موجودگی اس خطہ کے باسیوں کی امن پسندی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی تاریخ میں منفرد میلے سکندر جنوبی کے انعقاد پر میاں خیل برادران مبارک باد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں تاہم یقین دلایا کہ جشن بہاراں کے اسطرح کے میلے ضلعی سطح پر سرکاری سرپرستی میں کرائے جائیں گے جس کیلئے وہ کابینہ اجلاس میں بھی بات کرینگے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سردار ثناء اللہ خان میاں خیل نے کہا کہ عوام کی خوشیوں کا اہتمام انکے والد مرحوم سردار عطاء اللہ خان میاں خیل کی زندگی کا مشن تھا اور یہ میلہ انہی کا ایک ترکہ ہے قبل ازیں وزیرخزانہ نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں