263

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی صوبائی سیٹ کی بحالی کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا/ضلعی صدرانجینئر فضل ربی جان

چترال (مانہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی صوبائی سیٹ کی بحالی کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں اپر اور لویر چترال کی پارٹی قیادت نے مشترکہ طور پر اس اہم ایشو کو ترجیحی بنیاد پر مختلف فورم میں اٹھانے اور لوگوں کو اس اہم مسئلے کے بارے میں اگاہی مہم چلانے کے لئے لایحہ عمل تیار کر لیا اس سلسلے میں  سولاسپور،بالم،بورک،گشت ،ہرچین ،رامن،پاور،بانگ ،میراگرام نمبر2،مرتہنگ ،خروزگ ،بریپ ،چپاڑی ،چونیچ ،مستوج اوردیگرعلاقوں میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال کے صدرانجینئرفضل ربی جان ،اپرچترال کے صدرامیراللہ اوردوسروں نے کہاکہ صوبائی اور قومی اسمبلی میں نمائندگی پاکستان کے ہر ایک شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکومت اپر چترال کی صوبائی سیٹ ختم کرکے یہاں کے لوگوں کو انکی بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی پی پی چترال کے باسیوں کے جائزمسائل حل کرنے کے لئے ہرپلٹ فورم پراپنااحتجاج ریکارڈ کریں گے ۔انہوں نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب اور حقدار لوگوں کو نکال کر من پسند لوگوں کو شامل کیاہے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوبارہ سروسے کرکے حقدارافرادکوبے نظیرانکم سپورٹ  کے لسٹ میں شامل کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال بونی روڈ کے لئے ایک ارب روپے ریلیزہوچکاہے اس کوبونی مستوج روڈ پرلگایاجائے یہاں کے سڑکوں کی حالات بہت خراب ہے ۔اورتھانہ یارخون کویارخون لشٹ کے بجائے بریپ یابانگ میں بنایاجائے تاکہ لوگوں کوآسانی ہوجائے بڑی آبادی کوپیچھے چھوڑکریارخون لشٹ میں تھانہ بنایاہے ۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے پارٹی قیادت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے اوراس  تحریک  کوکامیاب کرنے کی عہدکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں