227

پاکستان غربت مُکاؤفنڈ (PPAF)کے تعاون سے یونین کونسل ایون میں مختلف منصوبوں کی تعمیر کاآغاز

 چترال ( محکم الدین ایونی) پاکستان غربت مُکاؤفنڈ (PPAF)کے تعاون سے یونین کونسل ایون میں مختلف منصوبوں کی تعمیر کاآغاز کردیا گیا ہے ۔ پی پی اے ایف کے ان منصوبوں پر عملدرآمد آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP)مشترکہ طور پر کریں گے ۔ گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت میں پی پی ایف کے فنڈ سے تین حفاظتی پشتوں کا افتتاح کیا گیا ۔ جن میں کراکال ،شیخاندہ اور برون حفاظتی پشتے شامل ہیں ۔افتتاحی تقریب میں منیجر انسٹیٹیوشنل ڈویلپنٹ اے کے آر ایس پی فضل مالک ،انجینئر جہانزیب خان ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایون رحمت الہی ، منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ ، سنیئر سوشل آرگنائزر جاوید احمد موجود تھے ۔ ان تینوں حفاظتی پشتوں پر مجموعی طور پر تیس لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ جس میں کمیونٹی کا حصہ بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل مالک نے مقامی کمیونٹی پر زور دیا ۔ کہ وہ باہمی اتفاق و اتحاد کو مضبوط بنائیں ۔ اس فارمولے کو چترال کے جس مقام پر آزمایا گیا ۔ وہاں کے لوگ کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی پی اے ایف کے ان منصوبوں کیلئے اٹلی کی حکومت نے مالی تعاون کیا ہے ۔جس میں حفاظتی پشتوں ، اور بحالی کے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ صحت ، تعلیم اور نادار بے روزگاروں کے ساتھ مالی مدد بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا ۔ کہ منصوبوں کی تعمیر میں اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کی ہدایات پر عمل کریں ۔ انجینئر جہانزیب خان نے منصوبوں کی تعمیر کے طریقہ کار اور ڈونرز کی طرف سے کمیونٹی کیلئے وضع کردہ اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و سابق چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ کی فراہمی پر اطالوی حکومت ، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا ۔ کہ اے وی ڈی پی یونین کونسل ایون میں کام کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے تمام منصوبوں کو کامیاب بنانے کی اپنی کوششیں سابقہ کی طرح برقر رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں