Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کے چیرمین بریگیڈئر (ریٹائرڈ) خالد رانجھا کے دورہ چترال اور بونی شندور روڈ پر کام شروع اور اس میں تیزی لانے کی اعلان کے بعد کاری گاؤں میں اسفالٹ بچھانے کا کام شروع

چترال (عبدالغفار سے) وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کے چیرمین بریگیڈئر (ریٹائرڈ) خالد رانجھا کے دورہ چترال اور بونی شندور روڈ پر کام شروع اور اس میں تیزی لانے کی اعلان کے بعد کاری گاؤں میں اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ این ایچ اے کے ذرائع کے مطابق بونی تک دنین چترال سے لے کر بونی تک جہاں بھی زمین کی کٹائی اور اسٹرکچر کاکام مکمل ہوگیا ہے، وہاں اسفالٹ بچھایا جائے گا اور یہ کام اکتوبر کے وسط تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چترال سے بونی تک 75سے 80فیصد سڑک کی پختگی اس سال اکتوبر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس کے نتیجے میں چترال اور بونی کے درمیان 3گھنٹوں کی مسافت میں ایک گھنٹہ کی کمی آسکتی ہے۔ اسی طرح لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پر بھی کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے جہاں ہر تین دن بعد کام کا پراگریس وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیج دیا جاتا ہے جس کا حکم پرائم منسٹرز انسپکشن ٹیم کے چیرمین نے دے دیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت بھی چترال بونی روڈ اور لواری ٹنل اپروچ روڈ پر کام کی رفتار پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ اپر چترال میں وفاقی حکومت کے فنڈ سے جاری بونی بزند روڈ پر بھی کام بھی شروع کردی گئی ہے اور ورکوپ گاؤں میں اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے جبکہ ورکوپ اور رائین کے مقامات پر آرسی سی پلوں کی تعمیر کاکام بھی تکمیل کے قریب ہے۔ پرائم منسٹرز انسپکشن ٹیم کے چیرمین نے اہالیان تورکھو اور تریچ کے درخواست پر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو کام کی تکمیل کے لئے اکتوبرکی ڈیڈ لائن دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button