Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیرِ اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر مظفر علی رانجھا کے دورۂ چترال کے مثبت نتائج برآمد ہونا خوش آئند ہے۔ سید احمد خان

اپرچترال( زاکرزخمی سے)سید احمد خان صدر مسلم لیگ (ن) اپر چترال (سابق مشیرِ وزیرِ اعلیٰ) نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وزیرِ اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر مظفر علی رانجھا کے دورۂ چترال کے بعد چترال بھر میں التوا کا شکار روڈوں میں ایک بار پھر کام کی رفتار تیز ہونا ایک حوصلہ افزا عمل ہے۔
اِس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نہ صرف چترال میں بلکہ پورے پاکستان میں ترقی کی علامت ہے۔ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف ہوں، موجودہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ہوں، یا صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام چترال کی تعمیر و ترقی میں سب کا نمایاں کردار رہا ہے۔
یہ تو مسلمہ حقیقت ہے.کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی برسرِ اقتدار آئی ہے، چترال میں جامع اور اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ 2013 سے 2018 تک شہزادہ افتخار الدین (اگرچہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب رکن نہیں تھے) لیکن ذاتی مراسم کی بنا پر چترال کے لیے بڑے بڑے منصوبے منظور کروائے۔
اور اب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چترال کی ہونہار بیٹی غزالہ انجم کو مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب کروا کر نہ صرف چترال پر احسان کیا ہے، بلکہ غزالہ انجم کی ہر تجویز پر مرکزی حکومت لَبَّیْک کہتے ہوئے چترال کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی غزالہ انجم کی ہی کوششوں سے وزیرِ اعظم کے حکم پر معائنہ کمیشن نے دو بار چترال کا دورہ کیا۔ یہ محض دورے ہی نہیں، بلکہ ان کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔وزیرِ اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر مظفر علی رانجھا کا دورۂ چترال محض اعلانات اور خالی وعدوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ عملی کام بھی زور و شور سے شروع ہو چکا ہے۔ چترال کے اندرونی روڈوں میں جو کام رکے ہوئے تھے، وہ پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت اور چیئرمین معائنہ کمیشن کی چترال سے گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال اِن سب کا شکرگزار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button