322

تجدید عہد کی ضرورت….آز..ایک محب وطن پاکستانی

پاکستان کے وجود میں آنے کا بعد مُلک کو 1973 کا آئین ملا اور مختلف حکومتوں کے ادوار میں اس میں مزید بہتری لاي گئی ۔ ہر حکومت نے اس کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالا اور اداروں نے آئین پہ عمل کر کے اس کو مضبوط بنایا۔ اگرچہ آئین 1973 میں ملا مگر پاکستان آج تک آئین کے ہوتے ہوے بھی مشکل حالات سے دو چار رہا۔ مختلف وجوہات اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ بنی ۔ اب جبکہ 70 سالوں بعد پاکستان ایک سمت کا تعین کر رہا ہے اور مُلک کے تمام ادارے اس پہ من و عن عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے کچھ عناصر اس ارادے کو پامال کر کے ملک کو لاقانونیت سے دو چار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اُن کا ذاتی فائدہ شامل ہے اور بیرونی ایجنڈے کے جانے اور انجانے میں حصہ بن رہے ہیں۔ عدالتیں اور افواج پاکستان ملک کے دو مضبوط ادارے ہیں اور ان دونوں اداروں کي سلامتی اور مضبوطی میں ہے پاکستان کی بہتری ہے۔ آج ہم سبکو ایک بار پھر یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کی ہم متحد کھڑے ہو جائیں اور پاکستان کی سلامتی اور بقا کی خاطر تمام ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کے پاکستان کا ساتھ دین اور اپنے مُلک کے اداروں کا دفاع کریں کو کے ملکی سالمیت کے ضامن ہیں۔ ہم یہ بھی عہد کریں کہ تمام ملکی اور غیر ملکی ايجنڈے کو مل کر بہ حثیت قوم شکست دیں اور پاکستان کی بقا میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں