243

محکمہ صحت اپرچترال کی طرف سے 16مئی سے پورے اپرچترال میں تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغازہورہا ہے

محکمہ صحت اپرچترال کی طرف سے 16مئی 2022 سے پورے اپرچترال میں تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغازہورہا ہے ۔اس سلسلے میں ایک ٹرینیگ جمعہ کو ڈی ایچ او آفس اپرچترال میں منعقد ہوا جس میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فضل محبوب نے شرکاء کو ٹرینیگ دی ۔
یہ مہم 22مئی تک جاری رہیگا اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ویکسینیشن ٹیمیں ہر گاؤں اور محلے میں ایک مرتبہ ضرور آئینگے
اس مہم کے دوران 15سال سے لیکر 49سال تک کے عمر کے تمام خواتین کوٹی ڈی کاٹیکہ لگایا جائیگا یہ ٹیکہ اس خاتون کو اور اس کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کوبالخصوص تشنج سے بچائیگا ۔محکمہ صحت اپرچترال نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے
ٹرنینگ میں اس بات پرزور دیا گیا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے 15سال سے49سال تک کےخواتین نے اس مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے اوراپنے مستقبل کے معماروں یعنی اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنے کے لئے تمام اہل خواتین کو ٹی ڈی کاٹیکہ ضرور لگوائیں ۔یہ مہم 16تا 22مئی 2022تک جاری رہیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں