285

اپر چترال: لاسپور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج

اتوار کے روز اپر چترال کے علاقے لاسپور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج۔احتجاجی مظاہرے میں سابق امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج سہروردی خان یفتالی, چیرمین وی سی ہرچین, بروک شیراعظم, چیرمین سورلاسپور محمد وزیر خان، چیرمین وی سی چیرمین پھردل آمان شاہ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عماٸدین نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان, ایم این اے چترال عبد الاکبر چترالی و ڈپٹی کمشنر لویر چترال اپر چترال سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی نار سروس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کریں۔ گزشتہ کٸی سال سے اپر چترال بالخصوص وادی لاسپور میں ٹیلی نار کمپنی کی سروس انتہاٸی ناقص رہی ہے۔اس حوالے علاقے کے نمائندے کٸی بار حکام بالا کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں مگر علاقے میں چلنے والے نیٹ ورک کی سروس میں بہتری نہ آسکی۔
علاقے کے عمائدین نے حکام بال سے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر سروس بحال نہ کرنے کی صورت میں ٹیلی نار کے ٹاور کو اتار دیا جاٸے گا۔
مقررین نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ تھانہ میں کٸی بار درخواست دی ہے لیکن کوٸی عمل درامد نہیں ہوا۔ اب عوام خود ایکشن لینے پر مجبور ہوگٸے ہیں۔ ٹیلی نار کے ناقص سروس کی وجہ سے صارفین تنگ آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں