282

نہراتھک تریج موڑکھو کاغ لشٹ ایریگیشن چینل کےحوالے سے تحریک تحفظ حقوق عوام چترال کے زیر اہتمام موژگول میں جلسہ پراجیکٹ کو بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

موڑکھو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ نہراتھک تریچ موڑکھو کاغ لشٹ ایریگیشن چینل کے حوالے سے تحریک تحفظ حقوق عوام چترال کے زیر اہتمام موڑکھو موژگول میں ایک عوامی احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت چیرمین تحریک تحفظ حقوق عوام چترال چیرمین پیر مختار نبی نے کی جلسے کا باقاعدہ اغاز مولانا خیراللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مقرریں نے جلسے سےخطاب کرتے ہوۓ کہا کہ علاقہ موڑکھو قدیم الایام سے بے ابی کا شکار ہے اس کی بے ابی کو ختم کرنے کا واحد زریعہ اس نہر اتھک یعنی تریچ موڑکھو کاغ لشٹ اریریگیشن چینل ہے اور اس کی کامیابی ہے جس سے حکومت سے اپیل ہے کہ اس پراجیکٹ کو حالیہ بجٹ سال 2022 2023 میں شامل کیا جاٸے جس سے موڑکھو کےعوام کا پانی کا دیرینہ مسلہ حل ہوسکیں مقرریں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کی فیزبیلٹی رپورٹ مکمل ہو کر سابقہ حکومت میں متعلقہ دفاتر میں موجود ہیں اور صوباٸی حکومت کی عدم توجہ کے باعث ابھی تک اس منصوبے میں کام شروع نہیں ہوسکا جوکہ افسوس ناک ہے۔ اس پراجکٹ کی تکمیل سے نہ صرف اس علاقے کی ابپاشی اور اب نوشی کی پانی کا مسلہ حل ہو سکتا ہے بلکہ پوری چترال کا بجلی کا مسلہ بھی حل ہو سکتا ہے اس میں بجلی گھر کی تعمیر سے 300میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہو سکتی ہے جو کہ چترال سمت پورے کے پی کے دوسرے اضلاع بھی بجلی سےمستفید ھونگے۔اور پچاس ہزار سے زاید ابادی کی ابپاشی اور اب نوشی کے مسلے بھی حل ہو نگے اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس منصوبے کو اس کی سال کی حالیہ بجٹ میں شامل کر کے یہاں کےعوام کا مسلہ حل کیا جاۓ۔بصورت دیگر عوام عورتوں بچوں سمیت احتجاج کرنے اور بھوگ ہڑتال کرنے پر مجبورہونگے ۔مقرریں میں سابق تحصیل ناظم انجینرحاجی قدیر شاہ، پیر مختار نبی ،محی الدیں ، سابق منجیر حمید جلال ،میر ایوب سابق ناظم میرزہ عالم، سابق منیجر ظہیرالدین، شاہ فورمین رٸیس سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب یعقوب مصروف سابق ناظم مولانا یوسف نو منتخب ممبر سلطان حسین شاہ نے خطاب کیے۔ اسٹیج کی فراٸیض نو منتخب یوتھ ممبر ضیا الدین نے انجام دیں ۔اخر میں یہ جلسہ صدرے جلسہ پیر مختار نبی چیرمین تحریک تحفظ حقوق عوام چترال کی صدراتی خطبہ اور مولانا نثار کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں