304

اہلیان آوی دوما دومی کی ائریگیشن چینل کی بحالی، علاقہ مکینوں کا سنیٹر فلک نازکا خصوصی شکریہ

چترال / گذشتہ مہینوں سے بونی ٹو شندور روڈ کی تعمیر کی وجہ سے  آوی دوما دومی کے مقام پر روڈ کی کٹائی  سےائریگیشن چینل مکمل طور پر ملبہ ڈالنے کی وجہ سے بند تھا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی تھی۔زرعی زمینات ، پھلدار و غیر پھلدار پودے مکمل طور پر خشک ہو تے جار ہے تھے۔  چونکہ سینٹر فلک ناز کا دورہ  اپر چترال کے موقع پر علاقہ مکیوں کا پر ُزور مطالبہ تھا کہ روڈ کی تعمیر کی وجہ سے ائریگیشن چینل میں ملبہ  ڈالنے کی وجہ سے پانی  کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوئی ہے ۔اس کوفوری طورپر بحال کیا جائے۔ اس موقع پر سینٹر فلک ناز  نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور این ایچ اے کے حکام بالا  کو چینل کی بندش کی وجہ سے علاقے کی مجبوری اور  پیدا شدہ نقصانات سے اگاہ کیا۔ جس پر این ایچ اے نے  فوری طور پرمذکورہ ائریگیشن کی بحالی کا بندوبست کیا اور گذشتہ دنوں سے پورے چینل کو مکمل صاف کر کے پانی کی ترسیل کو بحال کیا گیا ۔ علاقہ مکینوں  نے سنیٹر فلک ناز کا خصوصی شکریہ ادا  کیا اور کہا کہ انہوں نے  اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں کردار ادا کیااُنہوں نے علاقے کے مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوئے چینل کی بحال  پرفوری کام کا آغاز کر نے پر این ایچ اے  کے حکام بالا کابھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں