279

انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے اسلام آباد آفس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد، 19  مئی 2022: انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے اپنے اسلام آباد آفس کا افتتاح کر دیا۔ آفس کا افتتاح انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریچل مکڈونل نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ  انسٹیٹیوٹ تحقیق کے ذریعے پائیدار ترقی کو حاصل کرنے کے لیے گامزن ہے تاکہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکے۔
انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کے انچار ج اور وسطی ایشیا کے انچارج ڈاکٹر محسن حفیظ کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ مختلف پراجیکٹس کے ذریعے آبی وسائل کے دیر پا استعمال کے لیے کوشاں ہے۔ انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کاہیڈآفس لاہورمیں موجودہے اوراس کے ذیلی دفاتر اوکاڑہ، رحیم یار خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں۔انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کاپاکستان میں قیام عمل ستمبر 1986 لایاگیا۔اسلام آباد آفس کے افتتاح سے ہمیں مختلف اسٹیک ہولڈرز سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ایک نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں حکومت اور ڈویلپمنٹ سیکٹر سے منسلک ماہرین نے شرکت کی۔انٹر نیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کا اسلام آباد آفس نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سنٹر (NARC) کی حدود میں واقع ہے۔
افتتاح کے موقع پر حکومتی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر سے منسلک افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں