204

اپرچترال میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

اپرچترال/اپرچترال میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین ,کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فضل محبوب, اسسٹنٹ کمشنرمستوج شاہ عدنان, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکہو/موڑکھو ربنواز, ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی خان, پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ضیاءاللہ, ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراحمد عیسیٰ نےبچوں کو قطرے پلا کر ضلع اپرچترال میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ مذکورہ مہم 23 تا27مئی 2022تک جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زمہ داروں نے والدین سے اپنے پیاروں کی حفاظت میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہیں۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کےبچوں  کو ہر مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہےاور پولیو وائرس کے خلاف تحفظ یقینی ہوتا ہے۔ ضلعی اور محکمہ صحت کے زمہ داروں سےایک بار پھرتمام والدین سے درخواست  کی ہے کہ وہ اپنے  5سال سے کم عمر بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں