Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

احسان الحق جان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

بونی ایس این پیرزادہ ۔ احسان الحق جان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم 30 جون کو امریکہ میں ایک سڑک حادثہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے، متعلقین کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں مرحوم کے جسدِ خاکی کو 13 دن بعد جب آبائی گاؤں بونی پہنچایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھا، مرحوم کے نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے خاندان والوں نے ان کے غم میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ احسان الحق نے بطور اسپیشلسٹ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔

Related Articles

Back to top button