شہزادہ اسکندر الملک صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کا منتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے ضلعی صدرات کی نشست کے لئے تین امیدواروں کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔جس میں شہزادہ سکندرالملک 23ووٹ لے کرپہلی ،حاجی فریداللہ 11اورزاربہاراخونزدہ نے ایک ووٹ حاصل کی۔
نومنتخب ضلعی صدرتحریک انصاف اپرچترال شہزادہ سکندرالملک نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع اپرچترال میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنائیں گے اور گلی محلے کی سطح پر تنظیم سازی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہیں ۔ ان کو ایک سازش کے تحت وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف اانشاءاللہ ملک میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ مہنگائی کا رونا رونے والوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ مہنگائی صرف عمران خان نے نہیں کی بلکہ مہنگائی کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں ہے ہے الحمدللہ عمران خان کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں



