200

شیشی کوہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیائے تقسیم/وزیر زادہ،چترال اور دروش کے تحصیل چیئرمینز کا دورہ

دروش(چ،پ)شیشی کوہ ویلی دروش میں گذشتہ روز آنیوالے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ابتدائی امداد فراہم کی گئی۔ اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹ کے مطابق گذشتہ روز کے سیلاب میں چار افراد جان بحق ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے 50افراد کو گذشتہ روز ہی ریسکیو کیا گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں 25مکانات مکمل تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 13مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو سرکاری پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ ہفتے کے روز ایڈیشنل وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ، تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز، تحصیل چیئرمین چترال شہزادہ امان الرحمن،ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر 38متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکیج تقسیم کئے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں مختلف سرکاری محکمے ٹی ایم اے دروش، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ آبپاشی،سی اینڈ ڈبلیو، ریسکیو 1122، الخدمت فاؤنڈیشن، آغا خان ایجنسی برائے رہائش اور دیگر حکومتی اور غیر سرکاری تنظیمیں ریلیف اور بحالی میں شامل ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر دروش ان سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں