191

وزیر اعلیٰ نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے سے لوگوں کو محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے سے لوگوں کو محفوظ بنانے کیلئے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور امدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیلاب کے خطرے والے مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوںمیں پھنسے لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے اور گھروںاور گلی کوچوں میں داخل ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کو بذات خود تمام امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور انہیں ہرقسم کی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں