Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریشن پاؤرہاؤس کے ٹرانسمیشن لائنیں واپڈاکودینے کے خلاف عوام ریشن کااحتجاجی جلسہ

چترال(شہزادہ احمدشہزاد)جمعرات کے روز ریشن پاؤر ہاؤس کے ٹرانسمیشن لائین واپڈا کو دینے کے خلاف عوام ریشن میں ریٹائرڈ صوبیدارمیجرآفسرعلی کی زیرصدرات رمداس چوک میں ایک اختجاجی جلسے کاانعقادکیاگیا۔مظاہرین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کاشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاؤر ہاؤس جرمن حکومت نے طرف سے چرس کی کاشت کو ختم کرنے کے عوض ہمارے لیے تحفہ کے طور پر بنایا تھا اس میں حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لگا ہے اس لیے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے اس کے بارے میں فیصلہ مقامی عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ ریشن کے عوام نے اس کے خاطر بہت سی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو اعتماد میں لے بغیر بجلی گھر کو بیچنے کا فیصلہ کیاہے۔اس فیصلے کوریشن کے عوام کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔اس فیصلے کوروکنے کے لئے ہرقسم کے قربانی دینے کے لئے تیارہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں عوام کوسڑکوں پرآنے پرمجبورنہ کیاجائے

Related Articles

Back to top button