Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انتظامیہ اپرچترال سیلاب متاثرین کی کوفوری ریلیف پہنچنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں/پی ٹی آئی اپرچترال کے سینئررہنمارحمت غازی خان

چترال(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمارحمت غازی خان نے ایک اخباری بیان میں ضلعی انتظامیہ اپرچترال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپرچترال میں جیتنے بھی سیلاب زدہ علاقے ہیں خاص کراوی،بریپ اوراپریارخون ایریامیں امدادی سامان پہنچنے میں مصروف عمل ہیں جس سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماراورورکر مطمئن ہیں ۔کہ انتظامیہ اپرچترال سیلاب متاثرین کی کوفوری ریلیف پہنچنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال سے درمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ سیلاب سے جن لوگوں کے مکانات ،کھڑی فصلیں ،زرعی زمینات ،باغات ،کاٹیائی شدہ اورکھڑی فصلیں جوخراب ہوئے ہیں اُن کاتفصیلی سروسے کرکے خاطرخواہ معاوضہ دیاجائے ۔جسے غریب لوگوں کی گھرکاچھولہاچل سکے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے عوام کاواحدذرلعہ معاش زراعت مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔ جہاں کھڑی فصلیں ، رابطہ پل اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے کے نقصانات کے ازالے کیلئے تخمینہ لگا کر متاثرہ علاقوں کے عوام کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

Related Articles

Back to top button