جامعہ چترال میں ریلیف کیمپ قائم کیا گیا

ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر انتظام آج جامعہ چترال میں ریلیف کیمپ کا آغاز کیا گیا۔
وائس چانسلر جامعہ جناب پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے چیک دے کر ریلیف کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر لیا۔ ماشاءاللہ سٹاف اور طلبہ کا ریسپانس انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔ چترال اور چترال سے باہر جملہ مخیر حضرات سے بھی گذارش ہے کہ اپنے کنٹریبیوشنز درج ذیل صورتوں میں ہمارے کیمپ میں جمع کر سکتے ہیں:
1. چندہ بذریعہ کیش/ یا ایزی پیسہ۔
2. کپڑے، چادر، جوتے، کمبل وغیرہ۔
3. اشیائے خورد و نوش جیسے، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، آٹا، چینی، ملک پیک، فارمولا دودھ، کھجوریں اور بسکٹس وغیرہ۔
4۔ پانی اور شربت کی بوتلیں (منرل واٹر، گلوکوز اور روح افزاء وغیرہ).
5۔ بنیادی ادویات ( پیناڈول، فلیجل، او آر ایس، سکن آئنمنٹ وغیرہ).
6. بچوں کے لیے کھلونے وغیرہ۔
7۔ پیمپرز اور سینیٹری پیڈز وغیرہ۔
آئیے اپنے حصے کی شمع جلاتے ہیں اور اپنے حصے کی مسکراہٹیں بانٹتے ہیں۔
~ شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر:
03469034763