تازہ ترین
سابق ڈائریکٹرنادرامحمداعظم خان دوران سروس ہمیشہ چترالی قوم کی خدمت کی ہے جوزندگی بھریادرکھاجائے گا/سابق ا یم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے چترال کے معروف شخصیت سابق ڈائریکٹر نادرا محمد اعظم خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب پسماندہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔بے شک انسانی جان کاکوئی نعم البد ل نہیں ہوتا۔سابق ڈائریکٹرنادرامحمداعظم خان مشفق ،اورملنسارانسان تھے دوران سروس ہمیشہ چترالی قوم کی خدمت کی ہے جوزندگی بھریادرکھاجائے گا ۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا توفیق دے ۔(آمین)



