ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے زیر اہتمام چلنے والے ایک ماہ کا سلائی ،دستکاری اینڈڈیزائنگ کا کورس مکمل کرنے والی 20خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی سلائی مشینیں تقسیم

چترال (ڈیلی چترال )ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدانوارالحق کی ہدایت پرڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے زیر اہتمام چلنے والے ایک ماہ کا سلائی ،دستکاری اینڈڈیزائنگ کا کورس مکمل کرنے والی 20خواتین میں مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال عرفان الدین نے بذریعہ قرعہ اندازی سلائی مشینیں تقسیم کیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال عرفان الدین نے کہاکہ انشاء اللہ اس طرح کے اوربھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ کورس مکمل کرنے والی خواتین اپنے سنٹر کھول کر اور اپنے ہنر کو استعمال کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہیں تاکہ اپنی ہنرسے بنائی جانے والی ایشیاء مارکیٹ تک پہنچاسکے۔ حکومت خواتین کوبااختیاربنانے کے لئے کئی منصوبوں پرکام رہی ہے۔تاکہ خواتین گھریلوکام کاج کے علاوہ خودروزگارکمانے کی اہل ہوسکیں
۔انہوں نے شراکاء کویقین دہانی کہ جن 20 طلباء کوسلائی مشین نہیں ملی ان کےلئے بھی این جی اوزکے زریعے سلائی مشینوں کابندوبست کرایاجائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر چترال محمد ساجد افریدی نے کہاکہ خواتین ملکی مجموعی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ ہیں، ان کو نظر انداز کر کے ہم کسی صورت ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے، حکومت ہر سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی ہے۔حکومتی سرپرستی میں چلنے والے سلائی و کڑھائی سنٹرز بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔