تازہ ترین

تریچ میربیک پیکرکلب کے زیراہتمام اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کہوژ ، بریپ اوریچ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)نورایجوکیشن ٹرسٹ کی تعاون سے تریچ میربیک پیکرکلب کے زیراہتمام اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کہوژ ، بریپ اوریچ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا ۔جس میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ونٹر پیکجز، نوزائیدہ بچوں کی کٹس اور خواتین کے لیے ڈگنٹی کٹس تقسیم کئے گئے ۔ میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔سی ای اوتریچ میرپیکرکلب عمیرخلیل نے کہاکہ انسانیت کی خدمت سے مجھے دلی راحت ملتی ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے۔ معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے دکھی انسانیت کی مدد کرے۔انہوں نے کہاکہ تریچ میرپیکرکلب بلاتفریق رنگ ونسل اورمذہب دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے شب وروزکوشان ہیں ۔علاقے کے عمائدین نے تریچ میرپیکرکلب کے منتظمین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے غریب عوام کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی قربت نصیب ہوتی ہے ۔اس میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں کی تعدادمیں مریضوں نے استعفادہ حاصل کیااوراُمیدکرتے ہیں کہ یہ ادارہ آئندہ بھی علاقے کے محرومیوں کاخیال رکھتے ہوئے غریب عوام کی خدمات پر مبنی پروگرام منعقد کرے گی جس سے غریب عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہوں گے۔اس طرح بونی میں بھی ونٹر پیکجز، نوزائیدہ بچوں کی کٹس اور خواتین کے لیے ڈگنٹی کٹس تقسیم کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button