Skip to content
چترال (نمائندہ ڈیلی چترا ل نیوز) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر سردار ولی خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جمعرات کے دن پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس جنرل سیکرٹری فضل محمد زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک کے مقابلے میں نو ووٹوں سے پاس ہوئی جس کے بعد سینئر نائب صدر وقار احمد کو عبوری کو صدر مقرر کردیا گیا۔ سابق صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات میں ایسوسی ایشن کو متحد کرکے فعال بنانے میں ان کی ناکامی اور مسائل کی نشاندہی کے باوجود ان کو حل کرنے میں مسلسل ناکامی بتائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی تنظیم سے متفقہ طور پر سفارش کی گئی کہ چترال کے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی عبوری صدر کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں