خواتین جب زیادہ تعداد میں ووٹ دیتی ہیں تو سیاسی جماعتیں بھی خواتین کی خودمختاری سے متعلق امور پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے /چیئرمین سی سی ڈی این رحمت الہی

چترال(ڈیلی چترال نیوز) چترال ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این ) کے چیئرمین رحمت الہی نے مختلف سیاسی قائدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین ہمارے معاشرے اور سیاست میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اگرسیاست میں خواتین کی تعداد زیادہ کی جائے تو وہ خواتین کے خلاف ہراسیت ، صنفی برابری اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے آوازبلندکریں گے ۔ انہوں نے مذہبی وسیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی جماعتی عہدوں پر 30 فیصد تک خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔اورایسی پالیسی سازی کی جائے جس سے خواتین کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہوسکے اور خواتین معاشی طور پر با اختیار بن سکیں۔رحمت الہی نے کہاکہ پاکستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ کے باوجود، اصناف کے درمیان فرق بھی باعث تشویش ہے۔ 2013 کے انتخابات میں خواتین ووٹرز کا تناسب 43.62 تھا جو 2018 کے انتخابات میں کم ہو کر 39.78 فیصد رہ گیا۔ خواتین جب زیادہ تعداد میں ووٹ دیتی ہیں تو سیاسی جماعتیں بھی خواتین کی خودمختاری سے متعلق امور پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ حقیقی تبدیلی لانے کے لئے ضروری ہے کہ جنرل نشستوں پرخواتین اُمیدوارلایاجائے اوراُن کی بھرپورحوصلہ افزائی کیاجائے ۔ صنفی برابری کی راہ ہموار کرنے کے لئے قوانین کی اہمیت اپنی جگہ، لیکن حقیقی تبدیلی سیاسی جماعتوں کے اندر سے آنی چاہئے۔یہ پروگروم آ غاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے بیسٹ فارویرپراجیکٹ کی مالی معاونت سےمنعقدکیاگیاتھا ۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے میرعبادالرحمن،مقصوداحمد، جماعت اسلامی کے فواداحمد،پاکستان پیپلزپارٹی کے وقاراحمدایڈوکیٹ،کے اے ڈی پی کے چیئرمین عبدالغفارلال،وائس چیئرمین سی سی ڈی این نازیہ حسن،منیجرسی سی ڈی این بی بی آمنہ اوردوسروں نے شرکت کی۔