ھینڈز کی تعاون سے بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام امدادی سامان تقسیم

اپرچترال(نمائندہ ڈیلی چترال )بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سوسائیٹی پاکستان (HANDS)الفلاح بینک کے تعاون سے دئیے گئے کمبل اورمچھردانی تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرمنیجربی ایل ایس اوشیرافضل نے بتایاکہ مصیبت کے وقت (HANDS) نے پاکستان کے ہرعلاقے کے لوگوں کواپنی بساط کے مطابق بلاتقریق امدادکررہی ہے ۔اورامیدکاظہارکیاکہ جونقصانات چترال میں گذشتہ سال ہوئے ہیں ۔ان کی بحالی کے لئے ہماری مددکریں گے تاکہ لوگ اپنے پاوں پردوبارہ کھڑاہوسکیں۔ اس موقع پرڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اپرچترال جاویدنے کہاکہ ہم سب (HANDS) کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ جہاں بھی مصیبت آتی ہے یہ ادارہ لوگوں کی امدادکرتاآیاہے ۔اس موقع پر شرکاء نے سی ای اوشیخ تنویر،چیف سروس ایگزیکٹیودانش ،انچارج خیبرپختونخوا حیدرکاشکریہ ادا کیااوران سے درخواست کیں کہ وہ علاقے کادورہ کرکے خودبھی حالات کاجائزہ لے کرہمارے مددکریں۔جس طرح 2015-16میں کیاتھا۔آخرمیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جاویدنے سیلاب زادگان کے درمیان کمبل اورمچھرانی تقسیم کی۔