222

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال نے تھانہ عشیریت ,پولیس چیک پوسٹ لواری ٹنل 1 اور , 2 کا سرپرائز وزٹ

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے تھانہ عشیریت ,پولیس چیک پوسٹ لواری ٹنل 1 اور 2 کا اچانک دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی۔پی۔او نے سرپرائز وزٹ کے دوران تھانے کی بلڈنگ, صفائی, مین ڈسک, ریکارڈ اور حوالات کا جائزہ لیا۔محرر تھانہ کو آنے والے سائلین کے ساتھ معتدل رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔بعد ازاں ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے پولیس چیک پوسٹ ٹنل 1 اور 2 کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ہلمٹ جیکٹ اور اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا اور ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو موجودہ حالات میں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے لواری ٹنل پر تعینات جوانوں سے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران عوام کے ساتھ جو تعاون کیا وہ قابل دید ہے ۔سیکورٹی ڈیوٹی کے ساتھ آپ برف میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد میں بھی پیش پیش رہے۔ اور آئیندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔لواری ٹنل میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس وارڈن اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے۔
وادی چترال پاکستان کا ایک خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں پر آنے والے سیاحوں کے ساتھ لوئر چترال پولیس مکمل تعاون کریں گی اور اس مقصد کے لئے مختلف مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے اور رہنمائی کی خاطر پولیس ٹورسٹ فسیلٹیشین سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور مستقبل میں ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ چترال میں ٹوارزم سیکٹر کو فروغ مل سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں