323

خیبرپختونخوا پولیس کے حال ہی میں ڈی ایس پی کے رینک پر پروموشن لینے والوں میں چترال سے حسن اللہ بھی شامل ہیں جو کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے لئے شہرت رکھتے ہیں

چترال (بیورو رپورٹ )خیبرپختونخوا پولیس کے حال ہی میں ڈی ایس پی کے رینک پر پروموشن لینے والوں میں چترال سے حسن اللہ بھی شامل ہیں جو کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے لئے شہرت رکھتے ہیں ۔ اپر چترال کے خوبصورت گاؤں نوگرام سے تعلق رکھنے والے اس آفیسر کا پولیس فورس میں سروس تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے اپنی ڈیوٹی پیشہ ورانہ مہارت اور جراتمندی سے ادا کیا اور سوات میں دہشتگردی کے عروج کے دنوں میں ان گنے چنے پولیس افسران میں شامل تھا جو اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر حکومتی رٹ قائم رکھے ہوئے تھے۔ اس وقت حسن اللہ آیون سرکل میں سب ڈویژنل پولیس افسر کی زمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہے اور آئی جی پی کی وژن کے مطابق اس حساس علاقے کو منشیات کے لعنت سے پاک کرنے میں کامیابی کا جھنڈا گاڑ رہے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ آیون اور کالاش وادیوں میں منشیات فروشوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی حسن اللہ یہاں پہلے سے اون پے اسکیل پر تعیناتی کےدوران اپنی قابلیت کی دھاک بیٹھا دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالاش وادیوں میں سیاحت کو امن و سکون کی وجہ سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے بطور قائم مقام ایس ڈی پی او افسران بالا اور عوام کی طرف سے داد وتحسین وصول کی جب گہیریت اور کیسو کے دیہات کے درمیاں چراگاہ پر تنازعہ مسلح تصادم کی شکل اختیار کرنے والا تھا مگر انہوں نے دونوں فریقین کو مذاکرات پر لے آئے اور یہ تنازعہ ہمیشہ کے لئے حل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں