261

چترال انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار ہے ،چیئرمین ہلال احمر پاکستان محمد حامد

چترال ( ڈیلی چترال نیوز ) چیرمین ہلال احمر پاکستان لفٹننٹ جنرل( ر) محمد حامد نے کہا ہے ۔ کہ چترال انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار ہے ۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہاں موجود 582گلئشیرز میں سے 187 پگھل کر جھیل بن چکے ہیں ۔ جبکہ بیس جھیلوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے ۔ جو کہ کسی بھی وقت بہت بڑی تباہی لا سکتے ہیں ۔اس لئے اس حوالے سے لوگوں کو بیدار رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کی 22وزٹ کے موقع پر حاضریں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کمیونیکیشن سیکرٹری رفیع بنگش ، تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یو سف ، نائب ناظم سردار حکیم ،ہیڈ جرمن ریڈ کراس ،پروگرام آفیسر چترال عبدالغفور ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سلیم الدین کے علاوہ عمائدین علاقہ اور متاثرین موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ریڈکراس سے پہلے ریشن میں کام کر رہا ہے ۔اور اب پینے کے پانی ، حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا ۔جو کہ 2018تک جاری رہے گا ۔ اس سے 4500خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ چیر مین ہلال احمر نے کہا ۔ کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے تباہی سے بچنے کیلئے لوگوں کو آگہی دینے کیلئے مہم چلائی جائے گی ۔ اورلوگوں کیلئے محفوظ پناہ گاہیں بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آگہی پھیلانے اور منصوبوں کی تعمیر کیلئے مقامی ویلج کونسلوں اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کی خدمات اور مشاورت سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بہت زیادہ متاثرہ مقامات میں 2018کے بعد بھی پراجیکٹ جاری رکھے جائیں گے ۔ جنرل ریٹائرڈ محمد حامد نے تحصیل ناظم محمد یوسف اور کونسلر خاتون گل وخت بیگم کے مطالبے پر کاغلشٹ میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کیلئے آبنوشی سکیم شامل کرنے کی یقین دھانی کی ۔

DSC00537

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں