Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بالائی چترال کے مقام بمباغ میں پُل گاڑی سمیت گرنے کی وجہ سے چار افراداور ڈائنا گاڑی لاپتہ ہو گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) بالائی چترال کے مقام بمباغ میں پُل گاڑی سمیت گرنے کی وجہ سے چار افراداور ڈائنا گاڑی لاپتہ ہو گئے ۔ لاپتہ ہونے والے دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ، جبکہ دیگر جان بحق ہونے والوں میں ویلج کونسل کوشٹ کے کونسلر اور بلبل ایوبی اور گاڑی کے مالک ٹھیکہ دار فدا حسین شامل ہیں ۔ مقامی پولیس کے مطابق کوشٹ اور بمباغ کو ملانے والے پل پر پیر کی سہ پہر ایک ڈائنا گاڑی مٹی لوڈ کرکے لے جارہا تھا ۔ کہ پل کے سنٹر میں پہنچنے کے بعد پُل مکمل طور پر گر گیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے کوشٹ کے کونسلر بُلبل ایوبی ، مالک گاڑی فداحسین ، گاڑی کا ڈرایؤر اور کنڈیکٹر گاڑی سمیت دریا ئے موڑکہو میں گر کر لاپتہ ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق لا پتہ ہونے والوں میں سے ایک کی لاش ریشن کے مقام پر نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ پانی گدلہ ہونے اور دریائے موڑکہو کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے نعشوں کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ اور مقامی لوگوں نے ناقص پُل کی تعمیر پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ سال کے سیلاب میں اس مقام پر موجود پُل کو سیلاب بہا کر لے جانے کے بعد شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں اس پُل کو تعمیر کیا گیا تھا ۔ جو کہ اب حادثے کا سبب بنا ۔ ذرائع کے مطابق پُل مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے ۔ اور لوگوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہو چکی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button