Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مذہب ،علاقیت اور قومیت کی بنیاد پر انتخابی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) انتخابی اصلاحات کے بارے میں ہجرہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٹاون ہال چترال میں ضلع کنونشن سے مقررین تحصیل ناظم مولانا الیاس،منیجر شیر آغا،صفت زرین،عالم زیب ایڈوکیٹ،عبدالطیف ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،قاضی فیصل احمد سعید،حاجی شیر محمد،ساجد اللہ ایڈوکیٹ،محمد نسیم ایڈوکیٹ،سجاد احمد،شریف حسین،عتیق الرحمن،حمیدالرحمن وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور عوام کو اپنے جمہوری حقوق سے باخبر رہنا چاہیئے۔الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کرنا چاہیئے اور درست ووٹر لیسٹر کی تیاری اور حلقہ بندیوں کے سلسلے میں مربوط اشتہاری مہم شروع کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوعملے میں اضافہ کرنا چاہیئے اور کم از کم ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اور ریٹرنگ افیسرز مستقل بنیاد پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ہونا چاہیئے۔مقررین نے مردم شماری کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ضلع چترال کو نئے مردم شماری کے مطابق دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میںآبادی کے بجائے رقبے کے لحاظ سے اضافہ کیا جائے، پولنگ اسٹیشنوں میں اضافے کے ساتھ فوت شدہ ووٹروں کی فہرست الیکشن کمیشن تک بروقت پہنچانے 31کے لئے ویلج ناظمین اور سیکرٹریز کو ذمہ داریاں دی جائیں۔کنونشن میں الیکشن ٹریبونل میں چلینج ہونے والے انتخابی عذرداریوں کا جلد سے جلد تصفیے کے لئے ٹائم فریم دیا جائے۔الیکشن بیگز اور بیلٹ پیپرز کی حفاظت کے لئے الیکشن کمیشن کو اپنی نگرانی میں ویئر ہاوس قائم کرنا چاہیئے۔اس سے پہلے ہجرہ فاؤنڈیشن کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مس غزالہ افضل نے شرکاء کو ہجرہ فاؤنڈیشن کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا۔ڈسٹرکٹ الیکشن ریفارم گروپ کے کنوینئیر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے گروپ کی طرف سے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں کیئے گئے سروے کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا۔کنونشن میں بڑی تعداد میں خواتین ،مرد، سول سوسائٹی، بلدیاتی نمائندہ گان اور سیاسی عمائیدین نے شرکت کی اور انتخابی اصلاحات کے بارے میں تجاویز دئیے۔ تیرہ نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے۔ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے اپنے صدارتی خطبے میں انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں ہجرہ فاؤنڈیشن کی کاوششوں کو سراہا اُنہوں نے چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کو مشورہ دیا کہ وہ وسعت قلب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہلیت کی بنیاد پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔اُنہوں نے کہا مذہب ،علاقیت اور قومیت کی بنیاد پر سیاست سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ بعد آزان اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی گئی ۔ جس میں ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر غزالہ افضل، کنونیئر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، نسیم احمد ایڈوکیٹ اور ممبران موجود تھے ۔

32

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button