401

گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں یوم والدین تقریب روایتی جوش وخروش سے منائی گئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں یوم والدین تقریب روایتی جوش وخروش سے منائی گئی۔تقریب میں بچوں کے والدین۔معززین شہر،مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وانتظامیہ کے افسیر،اساتذہ اور سیاسی نمائندیں شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی محمود غزنوی ایس ڈی ای او اور صدر پروفیسر عبدالجمیل تھے۔بچوں نے حمد ونعت ،تقاریر،ملی نغموں اور ٹیبلو سے حاضرین سے داد وصول کی۔پرنسپل کمال الدین نے خطاب کرتے ہوئے سکول کی کارکردگی کا ذکر کیا۔اپنے اساتذہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔اُنہوں نے سکول کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ،والدین کی تعاون پر زور دیا ،بچوں کی تربیت میں والدین کے کردار اور زمہ داریوں کا ذکر کیا۔تقریب میں سکول کے استاد مظفر الدین نے خطاب کیا۔منیر احمد سوشل ورکر نے سکول کی تاریخی حیثیت کا ذکر کیا۔اُنہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔مہمان خصوصی، صدر اور مختلف مہمانوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔اے ڈی ای او شہزاد ندیم نے پرنسپل کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔پرنسپل کامرس کالج چترال نے استاد کی زمہ دمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی محمود غزنوی نے آج کے دور کے تقاضوں کا ذکر کیا اور بچوں پر زور دیا کہ مقابلے کے اس دور میں اپنے آپ کو تیار رکھیں۔صدر محفل پروفیسر عبدالجمیل نے استاد کی زمہ داریوں کا ذکر کیا اور استاد کے کام کو سب سے مشکل کام کہا۔اُنہوں نے کہا کہ استاد قوم کا محسن ہے۔پروگرام دعا اور پُرتکلف چائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں