تازہ ترین

خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزماں کاکاخیل کا ضلعی انتظامیہ ، گورنر صوبہ اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل

شاہی مسجد چترال میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے اپنے خطاب میں مولانا خلیق الزمان کاکاخیل خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا کہ ایک عرصہ سے ہم سب باخبر ہیں کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ٹی ایم اے کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج پر ہیں۔ افسوس کہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ خبر ہے گزشتہ 6 مہینوں سے بیسیوں ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جبکہ دیگر تمام محکموں کی تنخواہیں بروقت ادا ہورہی ہے۔
خطیب شاہی مسجد نے مزید کہا کہ ایک طرف ملازمین خود مشکلات سے دوسری طرف شہر چترال کی صفائ کا نظام درہم برہم ہے۔ پانی کی فراہمی میں محسوس طور پر کمی ہے۔ بازار میں جگہ جگہ گندگیوں کی ڈھیر بنتے جارہے ہیں۔
خطیب شاہی مسجد چترال نے کہا میں اہلیان چترال کے اس عظیم اجتماع کی وساطت یہ اپیل کرتا ہوں کہ حکام بالا ، ضلعی انتظامیہ ، گورنر صوبہ اور وزیر اعظم پاکستان ان متاثرہ ملازمین کے اپیل کی شنوائی کریں اور ان کیلئے گرانٹ منظور کرائیں بصورت دیگر چترال میں صفائ پانی سمیت دیگر معاملات کی بحالی کیلئے چندہ کرنے پر مجبور ہونگے۔
یاد رہے گزشتہ دو ہفتوں سے یہ ہڑتال جاری ہے اور ملازمین کے بقول یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button