276

انٹر ڈسٹرکٹس چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کے تیسرے دن چھ میچز کھیلے گئے

چترال (نامہ نگار)انٹر ڈسٹرکٹس چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کے تیسرے دن چھ میچز کھیلے گئے جن میں زرگراندہ پولو کلب کو شہسوار پولو کلب نے 2 کے مقابلے میں 13 گولوں سے ، سب ڈویژن چترال گرین کو دروش پولو کلب نے صفر کے مقابلے میں4 گولوں سے ، پولیس ریڈ اپر چترال نے ہیڈکوارٹرز مستوج کو 2 کے مقابلے 6 میں گولوں سے ، فرنٹیئر کور پبلک سکول نے دولوموچ کوصفر کے مقابلے میں 3 گولوں سے ، نے کے مقابلے میں گولوں سے ، چترال سکاؤٹسB نے برنس اےکو 2 کے مقابلے میں 4 گولوں سے اور پو لیس بلیو اپر چترال نے ہیڈکوارٹرز چترال کو 2کے مقابلے میں 9گولوں سے شکست دے دی۔ مختلف میچوں کے مہمان خصوصی کے طور پر ڈی جی پختونخوا ریونیو اتھارٹی راجہ فضل خالق ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عاطف جالب، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین اور ایڈیشنل اے سی چترال عدنان حیدر ملوکی نے گیند گراؤنڈ کے سنٹر لائن میں تھرو میچوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ٹورنامنٹ میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے 62ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لے رہے ہیں ۔ پولو کوچ آفتاب عالم کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہی جشن شندور کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ پولو گراؤنڈ میں تماشائیوں کی کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان جشن شندور کے سلسلے میں شندور جانے کی وجہ سے پولو گراؤنڈ میں موجود نہ تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں